کاہنہ میں تجاوزات کی بھرمار، فیروزپور روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

22 فروری 2017

کاہنہ (نامہ نگار) چند روز قبل لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید اور ڈپٹی میئر رائوشہاالدین نے یونین کونسل 247کا دورہ کیا فیروز پورروڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کو دیکھ کر شدید برہمی کااظہار کیا اور انہیں فوری ہٹانے کا حکم دیا لیکن جب انتظامیہ نے تجاوزات کو ہٹانے کی کوشش کی تو علاقے کی بااثر سیاسی شخصیت کے دبائو کی وجہ سے تجاوزات کا معاملہ دب کر رہ گیا جبکہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف فیروز پو ر روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کا کہنا ہے کہ متبادل جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فیروز پورروڈ پر ہی کاروبار کرنے پر مجبور ہیں سرکار نے چھ کر وڑکی لاگت سے دکانیں تیار کی ہیں لیکن تاجروں میں ان کی تقسیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے دکانوں کی تقسیم کا معاملہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے رکھا گیا ہے