چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی سجاد ترین کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

22 فروری 2017

اسلام آباد (پ ر) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نوائے وقت کے سینئر رپورٹر سجاد ترین کی والدہ کے انتقال پر ان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔