بھارت پاکستان اور افغان عوام کے درمیان غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے، میاں مقصود

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پاک افغان کشیدگی کو جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک دہشتگردی کے خلاف مل کر اقدامات کریں۔ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو متحد ہوکر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارت پاکستان اور افغان عوام کے درمیان غلط فہمیوں کو پھیلا رہا ہے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔