ہنگری پاکستانی طلبہ کو تعلیم کیلئے 200وظائف مہیا کریگا
اسلام آباد(نامہ نگار) ہائےر اےجوکےشن کمےشن پاکستان اور ہنگری نے ہائےر اےجوکےشن اےنڈ سائنٹےفک اےکسچےنج پروگرام کے تحت مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط کر دےے ہےںجس کے تحت ہنگری پاکستانی طلباءکو ہنگری مےں حصولِ تعلےم کے لئے 200تعلےمی وظائف مہےاکرے گا،اس سلسلے مےں منعقدہ تقرےب کے مہمانِ خصوصی وزےر برائے وفاقی تعلےم و پےشہ ورانہ تربےت انجےنئر بلےغ الرحمان تھے جبکہ مفاہمت کی ےادداشت پر اےچ ای سی کے چئےرمےن ڈاکٹر مختار احمد اور پاکستان مےں ہنگری کے سفےر سزابواستوان نے دستخط کےے، اس موقع پر اےچ ای سیاےڈوائزر اےچ آر ڈی وسےم ہاشمی سےد، پلاننگ اےنڈ ڈےوےلپمنٹ کے ڈائرےکٹر جنرل ڈاکٹر مظہر سعےد اور اےچ ای سی کے دےگر اعلٰی عہدہ داران کے علاوہ ہنگری کے سفےر کی زوجہ مسز املےا سزابون ناگی اور ہنگری سفارتخانہ اور ےورپےن ےونےن کے نمائندگان بھی موجود تھے ،متذکرہ 200وظائف مےں سے 125وظائف بےچلرز، 50وظائف ماسٹرزاور 25اسکالرشپس پی اےچ ڈی پروگراموں کے لےے دےے جائےں گے۔ سال 2015مےں240طلباءکے لئے شروع کےے جانے والے تےن سالہ پروگرام کے آغاز کے پہلے سال 80پاکستانی طلباءکو ہنگری بھےجا گےاجبکہ اس معاہدے سے وظائف کی تعداد 80سے 200سالانہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزےر مملکت انجنئےر بلےغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان ہنگری اور دنےا کے دےگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمےت دےتا ہے اور طلباءکو وظائف کی فراہمی سے دونوں ممالک کے درمےان تعلقات مےں بہتری آئے گی اور دونوں اقوام کو مزےد قرےب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے ےقےن دلاےا کہ حکومتِ پاکستان ہنگری سے آنے والے طلباءکو ہر ممکن سہولےات فراہم کرے گی ۔