شہدائے کوہاٹ کی 14 ویں برسی پر قرآن خوانی

22 فروری 2017

لاہور (پ ر) سرفروشان پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام شہدائے کوہاٹ (پاک فضائیہ) کی 14 ویں برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ 20 فروری 2003ء کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مصفحف علی میر (شہید) ساتھیوں سمیت کوہاٹ جاتے ہوئے طیارے میں فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین محمد رفیق شہزاد اور ٹرسٹ ممبران نے سابقہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے 14 ویں برسی پر قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔