اشرافیہ کے چند فیصد لوگ اردو اور دیگر زبانوں کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں: پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

22 فروری 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء ابو احمر ہاشمی کی رہائشی گاہ پر زبانوں کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی مشہور شاعر شجر سلیم آفتابی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنماء نصیرا حمد ، شیخ علی سعید، ابوالکریم میو، میاں راشد، حمزہ شیخ، وقاص پرنس، ساجدہ اکبر نے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے۔اشرافیہ کے چند فیصد لوگ اردو اور دیگر زبانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔