ایف ایٹ کچہری کے سیکورٹی انتظامات تبدیل، واک تھرو گیٹس پر ایک اہلکار تلاشی لے گا اور دوسرا نگرانی کرے گا

22 فروری 2017

اسلام آباد (اے پی پی) ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایف ایٹ کچہری کے سیکورٹی انتظامات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کو چار بلاکس اے ، بی ، سی اور ڈی میں تقسیم کردیا گیا ہے ، کچہری میں داخلہونے والے ہر شخص کی واک تھرو گیٹس پر ایک اہلکار تلاشی لے گا تو دوسرا نگرانی کرے گا،کسی بھی ناگہانی صورت میں ججز کے ہمراہ تعینات اہلکاروں کیلئے بھی ایس او پی تیار کر لیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ کاروائی کی صورت میں کیسے ردعمل ہوگا اس سلسلے میں لائن آف ایکشن بھی تیار کر لیا گیا ہے ، پولیس حکام (آج )بدھ کو ججز کو نئے سیکورٹی پلان پر بریفننگ دینگے۔