انگریزی اردو سے اعلیٰ زبان نہیں:جرمن سکالر

22 فروری 2017

لاہور ( لیڈی رپورٹر)انگریزی اردو سے اعلیٰ زبان نہیں، پاکستان کے لوگوں کو اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہیئے یہ ایک انتہائی المیہ ہے کہ پاکستان میں اپنی قومی اور مادری زبان بولنے والے لوگ احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ جنوبی ایشیائی زبانوں کی ماہر ڈاکٹر کرسٹینیا اوسٹر ہیلڈ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ایک مقالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر کرسٹینیا کا کہنا تھا کہ مجھے اردو زبان میں گفتگوکرتے ہوئے کبھی احساسِ کمتری نہیں ہوا۔ جرمنی میںاردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیئے مختلف پراجیکٹس اورتحقیقی کام جاری ہے۔