فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 23ہوٹلوں کے چالان

22 فروری 2017

اسلام آباد( وقائع نگار) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 23فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کردئےے ہےں جبکہ26کو نوٹس جاری کےے گئے ہےں ۔پرائس چیکنگ منافع خوروں کو جرمانے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی زیر نگرانی ناقص اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش کے خلاف جاری مہم کے دوران فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلافورزی پر 23فوڈ آوٹ لیٹس کا چالان عدالت میں پیش ۔ ٹیموں نے کل 140فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 26فوڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ہے ۔30گندے برتن ضبط کرکے مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ چیکنگ کے دوران 27کھانے پینے کی اشیاءکے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاءخوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔