انگریزی کے تسلط نے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیا:ڈاکٹر شریف نظامی

22 فروری 2017

لا ہو ر (پ ر) پا کستان قو می زبا ن تحریک کے صد ر ڈاکٹر محمد شر یف نظامی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ طلبہ کو ابتدا ئی تعلیم ان کی ما دری زبان اور اعلیٰ تعلیم قومی زبان میں دی جا ئے تا کہ ہما ری قوم صحیح معنو ں میں تیزی سے ترقی کی منز لیں طے کر سکے ۔اس مو قع پر ڈا کٹر نظا می نے کہا کہ پا نچ ہزار سا ل کی معلو م تا ریخ یہ بتا تی ہے کہ کسی قوم نے غیر ملکی زبان میں تعلیم حا صل کر کے کبھی ترقی نہیں کی ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن میں انگریزی زبا ن کے تسلط کے با عث ہما ری قوم ذہنی غلا می سے دو چا ر ہے جس کی وجہ سے ہم پسما ندہ سے پسماندہ تر ہو تے چلے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے مطا بق اردو کو پو رے ملک میں سر کا ری زبا ن کے طو ر پر رائج کیا جا ئے۔