دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس 12اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی: طاہر اشرفی

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاملک میں امن و امان کے قیام ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 12 اپریل کو دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی۔انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف عالمی فکری اتحاد کے قیام کے بارے میں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔