نوجوانوں کو کرپشن کی نشاندہی کرنی چاہئے‘ اپنے خاندان کو بچائیں‘ عالیہ رشید

22 فروری 2017

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی احتساب بےورو( نےب)نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکے تعاون سے ایک سیمینار بعنوان ”کرپشن کے خلاف آواز نوجوانوں کا فرض ہے “کا انعقاد کیا ،سیمینار گزشتہ روز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل (آگاہی و روک تھام )نیب عالیہ راشدنے معاشرے سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا۔انھوں نے کرپشن کے متعلق آگاہی اور روک تھام مہم کے حوالے سے طلبہ کو ”کرپشن کے خلاف آواز نوجوانوں کا فرض ہے “کے عنوان سے ایک ترغیبی لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کرپشن کی نشاندہی کرنی چاہےے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہےے ،عالیہ راشد نے بد عنوانی کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا کہ یہ کیسے معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے۔انھوں نے قائد اعظم کے اس فرما ن کہ ’بدعنوانی ایک زہر ہے اور ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہو گا‘کا بھی تذکرہ کیا۔لیکچر کے دوران انھوں نے کہا کہ قومیں نوجوانوں سے بنتی ہیں اور پاکستانی قوم کی پہچان اس کے نوجوان ہیں۔انھوں نے کہا کہ ”کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ میںنوجوانوں کا کردارسب سے اہم ہے۔