پمس کا معیار بلند کرنے کیلئے تمام ملازمین اپنا کردار ادا کریں‘ ڈاکٹر الطاف حسین

22 فروری 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسزپمزصحت کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے۔دور دراز سے مریض اِس کا نام سن کر اپنے علاج کےلئے آتے ہیں۔چند سال سے صحت کے اِس ادارے کو نا کام کرنے کیلئے چند مفاد پرست اپنی پرموشن کی خاطر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔او پی ڈی میں گریڈ 1تا15کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر پمزڈاکٹر الطاف حسین نے کہاکہ ہم سب مل کر اِس ادارے پمزکا سابقہ معیار بلند کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریںاور مریضوں کوہر ممکن سہولیات مہیا کریں۔جس پر تمام ملازمین نے ساتھ بلند کرکے وعدہ کیا کہ آج کے بعد ہم سب مل کر اپنا اپنا کام صحیح طریقے سے کریں گے۔بعد ازاں نان گزیئٹڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پمزاور پیرا میڈیکس کا مشترکہ اجلاس منعقد ھوا۔جس میں محمد ارشد خان۔محمد حنیف۔مروت خان۔چوھدری انس۔ملک تنویر نوشاھی۔راجہ محمد نعیم۔آفتاب زمان۔اور دیگر نے شرکت کی۔چیئرمین چوہدری طاہر ورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پمزکا سابقہ معیار بلند کرنے کیلئے ہر اچھے کام میں ہم سب مل کر ایڈ منسٹر ٹیر ڈاکٹر الطاف حسین اور وی سی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا ساتھ دینگے۔