علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ٹیچر ٹریننگ پروگرام اپ گریڈ‘ داخلوں کا آغاز

22 فروری 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق اپ گریڈ کرکے ملک بھر میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے،ان پروگراموں کے نصاب اور درس و تدریس کے طریقہ کار کے معیار پر نظر ثانی کی جارہی ہے" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر بہار 2017ءمیں پیش کئے گئے نئے تعلیمی پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئےکیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تربیت یافتہ اساتذہ مارکیٹ میں سب سے بہتر ہوں"۔ٹیچر ٹریننگ پروگرامز میں 5اسپیشلائزیشن کے ساتھ ایک سال دورانیہ کا ایم ایڈ پروگرام اور ڈیڑھ ¾ اڑھائی اور چار سال دورانیہ کے بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ ایم ایڈ پروگرام سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن ¾ ایلمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ¾ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ¾ سپیشل ایجوکیشن اور سائنس ایجوکیشن کے شعبوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے )آنرز( چار سالہ سیکنڈ ڈویژن ہے¾ اڑہائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے لئے بی اے/بی ایس سی یا مساوی تعلیم سیکنڈ ڈویژن مقرر ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن بی ایڈ چار سالہ پروگرام میں داخلے کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ¾ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔سمسٹر بہار 2017ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔