وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر 60ہالٹنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

22 فروری 2017

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر 60ہالٹنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی زیر صدارت منعؑقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں اسلام آباد کی سیکیورٹیکا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کو نئے سیکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ساجدکیانی نے کہا کہ یہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی جانب سے اسلام آباد میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔