مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی

22 فروری 2017

اسلام آباد( نامہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں "یکجہتی کشمیر " کے عنوان سے ایک سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم تھے جبکہ مقررین میں پروفیسر فتح محمد ملک، پرویز اقبال چیمبہ اور ڈاکٹر محمد خان شامل تھے، تفصےلات کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ریکٹر نمل نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءکی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے جس کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علیجناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا ہے اسی لیے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوے ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں جن کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خود ارادیت دینا ہے مگر بھارت اس سے مسلسل انکار کرتا رہاہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔انہوں نے اقوام عالم سمیت اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس اہم ایشو پر توجہ دیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر انہیں روکا جائے ۔پر وفیسر فتح محمد ملک نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا فیصلہ اقوام عالم کے سامنے ہے کہ وہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان پاکستان پکار رہے ہیں یہی ان کا فیصلہ ہے جس پر عمل کیا جانا چاہیے ۔آخر میں شرکاءنے واک بھی کی اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...