پاکستان میں اسکل سیکٹر میں جدید رحجانات متعارف کرائے ہیں‘ ذوالفقار چیمہ

22 فروری 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان اور امریکہ کے مابین فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کے فروغ کیلئے گزشتہ روز نیوٹیک ہیڈ کوارٹر ز میں فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ملی گن نے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی ، تفصےلات کے مطابق ملاقات میں وفد کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے وفد کو نیوٹیک کی TVETسیکٹر کی فعالی اور سسٹم میں لئے جانے والی اصلاحات و اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اجلاس میں پاکستان کے اسکل سیکٹر میں جدید رجحانات متعارف کرانے ، امریکہ کے کمیونٹی کالجز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط ، جدید نصاب کی تیاری ، انسٹرکٹرز کی ٹریننگ اور یو۔ایس ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ایکسچینج پروگرام شروع کرنے جیسے مختلف اقدامات و پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پروفیسر جیفری ملی گن نے نیوٹیک کے زیر تحت کئے جانے والے اقدامات و اصلاحات کو سراہا ۔ انہوں نے امریکن کمیونٹی کالجز کی طرز پر پاکستان میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پچا س کمیونٹی کالجز بنانے اور انسٹرکٹرز کو جدید ٹریننگ دلانے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے امریکہ کے تعاون پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور پروفیسر ملی گن کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...