گرمی میں ٹھندک فراہم کرنیوالے مصنوعی بادل تیار

22 فروری 2017

لندن(اے پی پی)سائنس دانوں نے ایسے مصنوعی بادل تیار کیے ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ چلیں گے اور شدید گرمی میں بھی آپ کو ٹھنڈک پہنچائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انجینئرنے ایسا سسٹم تیار کیا ہے، جو بادل کی طرح انسان کے ساتھ موجود رہےگا اور جہاں جہاں وہ جائیں گے اس میں نکلنے والی ٹھنڈی ہوا انہیں گرمی سے بچائے گی ۔ ماہرین کے مطابق اس سسٹم کو شاپنگ سینٹروں اور راستوں پر نصب کیا جائے گا۔ جیسے ہی کوئی پیدل چلنے والا شخص اس کے نیچے سے گزرے گا تو سسٹم میں لگے سینسرز اس کو ٹھنڈی ہوادیں گے۔