پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،منتخب 3 ہزار طلباءکو 10 ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ دی جائے گی

22 فروری 2017

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر سے منتخب 3 ہزار طلباءکو 10 ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ دی جائے گی۔ پروگرام کیلئے 80 فیصد طلباءکا انتخاب سرکاری اور 20 فیصد کا نجی تعلیمی اداروں سے کیا جائےگا۔ منگل کو حکام نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں میٹرک کی سطح کے منتخب 3 ہزار طلباءکو 2 سال کیلئے 10 ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباءکی فیس اور ہاسٹل کے اخراجات کی ادا کئے جائیں گے۔ پروگرام کیلئے 80 فیصد طلباءکا انتخاب سرکاری اور 20 فیصد طلبا کا انتخاب نجی تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...