.ڈیرہ مراد جمالی‘ مشکوک تھیلی ملنے پر اکبر بگٹی ایکسپریس کو روک دیا گیا

22 فروری 2017

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک تھیلی ملنے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا کوئٹہ سے آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کو نوتال ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کلئیر کر دیاعوام میں خوف ہراس پھیل گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ مشکوک تھیلی میں بم کے بجائے گیس پریشر بڑھانے والا کمپریسر موجود ہے جس کے بعد نوتال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی اکبر بگٹی ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ۔