سیہون دھماکہ‘ غفلت پر درگاہ کا سکیورٹی انچارج معطل

22 فروری 2017

کراچی+ سیہون (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سیہون درگاہ پر سکیورٹی انتظامات میں غفلت پر سکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا۔ تفتیش پر مامور انسداد دہشت گردی کے افسر آج درگاہ کا معائنہ کریںگے۔ سی ٹی ڈی کی معاونت کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد‘ ایس ایس پی جامشورو موجود ہونگے۔ دھماکہ کی جگہ پر خراب 2 سی سی ٹی وی کیمروں کی بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا۔ درگاہ کے مجموعی طورپر 7 سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں۔