علامہ اقبال ائیرپورٹ سے گرفتار 2 مشکوک افراد کی تحقیقات، چترال پولیس سے رابطہ

22 فروری 2017

پشاور (آن لائن) لاہور ائیر پورٹ پرگرفتار ہونے والے مشکوک افراد کی تحقیقات کے لئے چترال پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ لاہور ائیر پورٹ کے قریب چترال سے تعلق رکھنے والے حق نواز اور خلیل الرحمان کو اے ایس ایف نے گرفتار کیا تھا جنہیں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔مشکوک قرار دیئے جانے والے دونوں چترالی شہریوں کی تحقیقات کے حوالے سے لاہور پولیس نے چترال پولیس اور خیبر پختونخوا پولیس سے رابطہ کیا ہے تاکہ گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کے بارے میں کلیئرنس کی جائے۔ 

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...