سعو دی کابینہ کا اجلاس‘ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

22 فروری 2017

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کا اجلاس ریاض الیمامہ پیلس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان، بحرین اورصومالیہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔کابینہ نے متاثرہ حکومتوں کے عوام اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیاہے۔