طورخم سرحد پر پاکستانی سکیورٹی حکام نے جذبہ خیرسگالی کے تحت دلہن کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی

22 فروری 2017

خیبرایجنسی(آئی این پی )خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستانی سکیورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پھنس گئی نئی نویلی دُلہن کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر بند کرنے کی وجہ سے افغانستان لے جانے والی بارات میں دلہن بھی پھنس گئی جس کے رشتہ دار وں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ دُلہن بارڈر بند ہونے سے لنڈی کوتل گاگرہ میں گزشتہ چار دنوں سے مہمان تھی، جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان جانے کی اجازت پر وہ افغانستان روانہ ہوگئی۔ دلہن اور ان کے رشتہ داروں نے پاکستانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔