عوام کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں گے: آصف زرداری

22 فروری 2017

خیرپور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ایم این اے حاجی نواب خان وسان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیرپور کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم این اے نواب خان وسان نے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں خیرپور آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر نواب خان وسان نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے کی گئی ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے یقین دلایا کہ عوام کے درپیش مسائل فوری طورپر حل کئے جائیں گے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...