گگومنڈی: مخبوط الحواس نوجوان کی قائداعظم کا مجسمہ مسمار کرنے کی کوشش‘ شہریوں نے چھترول کردی، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا

22 فروری 2017

گگو منڈی( نامہ نگار) مخبوط الحواس نوجوان نے چوک میں نصب قائد اعظم کے مجسمہ کو مسمار کرنے کی کوشش کی، پولیس نے گرفتاری کے تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا۔ نواحی گائوں 187۔ای ۔بی کا رہائشی محمد عرفان قائد اعظم چوک میں بنائے ستون پر سیڑھی لگا کر چڑھ گیا اور قائد اعظم کے مجسمے کو ہتھوڑے مار مار کر توڑنے لگا جس پر شہری وہاں جمع ہو گئے اور اس کی چھترول کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔مخبوط الحواس نوجوان نے کہاکہ مجھے خواب میں حکم ملا ہے کہ مجسمے کو گرا دو۔