چنیوٹ: سرکس میں کرتب دکھاتے 20 سالہ نوجوان بلندی سے گر کر جاں بحق

22 فروری 2017

چنیوٹ(نامہ نگار) سرکس میں کرتب کرتے ہوئے بلندی سے گِر کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بابر علی نے رجوعہ کے علاقہ میں روزگار سرکس جھولے لگا رکھے تھے کہ کرتب کرتے ہوئے جھولے کی بلندی سے گِر کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کو مرگی کے دورے پڑتے تھے جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی تاہم حساس سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔