مصدق ملک تبدیل، حسنات قریشی نئے چیئرمین پیرا تعینات

22 فروری 2017

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد چیئرمین پیرا مصدق ملک خان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ حسنات قریشی کو چیئرمین پیرا تعینات کر دیا گیا، یہ فیصلہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے کیا گیا۔ سابقہ چیئرمین پیرا کی تبدیلی کی فوری وجہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے مسائل بنی۔رجسٹریشن نہ ہونے کے سبب پرائیویٹ سکولوں کے پچیس سے تیس ہزار پرائمری اور مڈل کلاس کے طالب علم ریگولر طالب علم کی بجائے پرائیویٹ طالب علم کے طور پر امتحان دینے پر مجبور تھے۔ وزیر کیڈ نے اس کوتاہی کا سختی سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بچے ریگولر طالب علم کے طور پر ہی امتحان دیں۔ مصدق ملک خان نے منگل کے روز چیئرمین پیرا کا چارج چھوڑ دیا۔ وزیر مملکت نے نئے چیئرمین کو فوری ہدایت کی کہ تمام دیہی اور شہری پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔