پاکستان، افغانستان کو ملکر دہشت گردوں کیخلاف لڑنا ہو گا: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی کے مشےر جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے جنوبی اےشےا خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کےلئے پاکستان نے عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہےں، خطے مےں سٹرٹےجک استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ےہ بات انہوں نے آسٹرےلےا کے انسداد دہشت گردی کے سفےر پال فولے سے ملاقات مےں کہی۔ مشےر جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے کہا پورے خطے مےں سلامتی واستحکام اور امن کےلئے ضروری ہے افغانستان مےں امن قائم ہو۔ افغان حکومت الزامات لگانے سے گرےز کرے کےونکہ اےسی صورتحال مددگار ثابت نہےں ہوسکتی۔ پاکستان اور افغانستان کو ملکر دہشت گردوں کےخلاف لڑنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد سے اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے مشترکہ انسداد دہشت گردی لائحہ عمل تشکےل دےنا ہوگا، ناصر جنجوعہ نے آسٹرےلےن وفد کو مقبوضہ کشمےر مےں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کے بارے میں بھی آگاہ کےا۔ آسٹرےلےن سفےر نے بھی انسداد دہشت گردی اقدامات کے بارے میں قومی مشےر کو آگاہ کےا اور امن سلامتی کےلئے پاکستان کے اقدامات کی تحسےن کی،آسٹرےلےن سفےر نے کہا حکومت آسٹرےلےا سی پےک سے معاشی فائدہ اٹھانے کے بارے میں حالات کا مکمل جائزہ لے گی کےونکہ سی پےک اےک مثبت اقدام ہے۔