;;حالیہ دھماکوں کے بعد آپریشن میں ہلاکتوں کیخلاف درخواست جسٹس صدیقی کی سماعت سے معذرت
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حالیہ دھماکوں کے بعد آپریشنز میں 100 سے زائد افراد کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ہے اور کیس دوسرے بنچ میں مقرر کرنے کے لئے معاملہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست شہداءفاﺅنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔