وزیر داخلہ کا کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید اہلکار کیلئے میڈل اور خاندان کو مالی معاونت کا اعلان

22 فروری 2017

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار عبدالرزاق کے لئے میڈل اور اسکے خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہید اہلکار عبدالرزاق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایسے سپوت پولیس اہلکاروں کے لئے باعث فخر اور باعث تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی میڈل یا مالی مراعات کسی کی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں مگر مملکتِ پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ایسے بہادر جوانوں کی قربانی کا اعتراف کرے۔