راولپنڈی: زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

22 فروری 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نےب کے دائر کردہ غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو احتساب عدالت کو بتاےا گےا کہ مدعا علےہ کے وکےل فاروق ایچ نائیک عدالت مےں حاضر نہیں جس کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔