نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار‘ 7ملین یمنی بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے :اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) بچوں کے حقوق کےلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے کہا ہے کہ اس وقت نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار ہیں۔ یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف یمن میں 4 لاکھ62 ہزار بچے شدید ناقص غذائیت کا شکار ہیں جبکہ نائیجیریا میں ایسے بچوں کی تعداد4 لاکھ50 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوارڈینیٹر نے خبردار کیا ہے یمن مںلڑائی کے سبب 7ملین لوگوں کے ملک میں سات ملین لوگ بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے ۔ انہیں معلوم نہیں اگلا کھانا کب ملے گا۔