چھتیس گڑھ میں طویل جھڑپ 7ماو¿ علیحدگی پسند مارے گئے
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس کیساتھ جھڑپے میں 7 ماو¿ علیحدگی پسند مارے گئے۔ انسداد ماو¿ یونٹ کے سربراہ ڈی ایم اواستھی نے تصدیق کی 7 نعشیں ملی ہیں۔ کلیئرنس آپریشن میں اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ طویل جھڑپ کے دوران متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر سوکاما ضلع میں علیحدگی پسندوں کی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔