عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایس او پی کے مطابق فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، آر پی او

22 فروری 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رےجنل پولےس آفےسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے رےجنل آفس مےںرےجن بھر کے سےکےورٹی انتطامات کا جائزہ لےنے کےلئے اجلاس طلب کرلےا جس مےں رےجن بھر کے پولےس افسران اسرار احمد خان سی پی او راولپنڈی،زاہد نواز مروت ڈی پی او اٹک،منےر مسعود مارتھ ڈی پی او چکوال اور حسن اسد علوی ڈی پی او جہلم نے شرکت کی،سی پی او راولپنڈی اور متعلقہ ڈی پی اوزنے اپنے اپنے ضلع میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اہم مقامات ، اہم شخصیات ، تعلیمی اداروں ، مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں ، پبلک مقامات ، نجی و سرکاری عمارتوں ، پولیس دفاتر ، بس سٹینڈز ، مزارات ، ہسپتالوں نجی و سرکاری اداروں سمیت اہم تنصیبات کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے راولپنڈی کی انٹر پراونشل چیک پوسٹوں اور انٹر ی ایگزٹ پوسٹوں پر تعینات عملے کو بذریعہ اےس ڈی پی اوچیک کروا کر فوراً رپورٹ پیش کی جائے ان چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو ریفریشر کورسز کروائے جائیں اےس اےچ او ور اےس ڈی پی اوپولیس گاردات کو خود چیک کریںسرچ پارک اور انٹری پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے بس سٹینڈ زاور اڈوں کی پراپر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور تھانے کے تمام رجسٹر کا ریکارڈ بھی کمپوٹر ائزڈ کیا جائے موجود ہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ریجن بھر میں بمطابق اےس او پی فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رےجنل پولےس آفےسر محمد وصال فخر سلطان راجہ منگل کو اچانک راولپنڈی سے جہلم روانہ ہوگئے جہاں انہوںنے ضلع جہلم کے موٹروے پر انٹری اور ایگزٹچیک پوسٹوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او چکوال منیر مسعودمارتھ بھی ان کے ہمراہ تھے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمدوصال فخر سلطان راجہ سے بلکسر انٹرچینج ضلع چکوال کے انٹری وایگزٹ چیک پوسٹ اور للہ انٹر چینج ضلع جہلم کے انٹری ایگزٹ چیک پوسٹ کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہاکہ انٹری ایگزٹ چیک پوسٹوں پر انسپکشن رجسٹر رکھے جائیں متعلقہ اےس اےچ اوروزانہ کی بنیاد پر ملازمےن کو بریف کرے اور اپنی زیر نگرانی زیادہ سے زیادہ گاڑیو ں کی چیکنگ کو یقینی بنائے متعلقہ اےس ڈی پی اوہفتہ میں ایک بارڈی پی او 15 دنوں میں ایک بار ملازمےن کو چیک کر کے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کریں ان چیک پوسٹوں کے علاوہ ضلع بھر کی دیگر چیک پوسٹوں پر بھی سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے جائیں او رکلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں پولیس ملازمےن کی حفاظت کیلئے وینٹیج پوائنٹس بھی بنائے جانے کی احکامات جاری کئے گئے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...