امریکہ: 11 یہودی کمیونٹی سینٹرز کو بم حملوں کی دھمکی ریاست میسوری میں صیہونی قبرستان میں توڑ پھوڑ

22 فروری 2017

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ بھر میں 11 یہودی کمیونٹی سنٹرز کو بم دھماکوں کی دھمکی پر خالی کرا لیا گیا۔ فون پر نامعلوم افراد نے دھمکی دی کہ اڑا دیا جائے گا۔ ادھر ریاست میسوری میں یہودی قبرستان میں 100 قبروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ واقعات کی مذمت کی ہے۔