شام: ترک فوج کے حملے، بمباری داعش کے 44دہشت گرد ہلاک

22 فروری 2017

استنبول (رائٹرز) شامی قصبے الباب کے نواحی علاقوں میں ترک فورسز کے آپریشن اور اتحادیوں کے طیاروں کی بمباری میں داعش کے 44 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد تنظیم کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔اس علاقہ میں بار ودی سرنگوں کی صفائی اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش کے دوران کارروائی میں ایک ترک فوجی مارا اور 2 زخمی ہو ئے ہیں، دہشت گرد تنظیم کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، ادھر فرانس میں انسداد دہشت گردی یونٹ نے شام جانے اور یہاں حملوں کے منصوبے پر 3 افراد سے تفتیش شروع کر دی، ملزموں کو کلیرموٹ فیرانڈ اور مارسیلن سے حراست میں لیا گیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...