پروفیسر مسعود کی والدہ فاروق چوہان کی پھوپھی عیدگاہ قبرستان میں سپرد خاک

22 فروری 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) گورنمنٹ کالج اصغر مال کے سابق ڈین پروفیسر مسعود حسین کی والدہ محترمہ‘ محمد الطاف چوہان کی ہمشیرہ اور کمپیئر محافل میلاد محمد فاروق چوہان کی پھوپھی رضائے الہی سے انتقال کر گئیں‘ مرحومہ کو قبرستان عیدگاہ جدید میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ ختم قل جامع مسجد نور الاسلام گلی نمبر 9 محلہ راجہ سلطان میں گزشتہ روز ہوا۔