افغان صوبائی گورنر پر خودکش حملے کی کوشش، بمبار پکڑا گیا
کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے سرے پل میں گورنر ظہیر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو دھماکہ کرنے سے چند لمحے قبل گرفتار کر لیا۔ ظہیر وحدت نے میڈیا کو بتایا بمبار کا نام نجم الدین ہے۔ذاتی محافظوں نے اس وقت دبوچ لیا جب وہ مجھ سے 15میٹر دور تھا۔ یہ حملے کی پانچویں کوشش تھی جو ناکام رہی۔