خصوصی عدالت نمبر 1 مےں نئے جج کی تعےناتی نہ ہونے پر متعدد کےسوں کی سماعت نہ ہوسکی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 مےںنئے جج کی تعےناتی نہ ہونے پر متعدد کےسوں کی سماعت نہ ہوسکی منگل کو تھانہ چواہ سےدن شاہ کے فائرنگ اور تشدد کےس مےں ملزمان وسےم وغےرہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 25فروری، تھانہ للہ جہلم کے عوامی تحرےک کے نعےم اللہ وغےرہ کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمےت دہشت گردی کے مقدمہ کی سماعت 7مارچ، سی ٹی ڈی کے متنازعہ لٹرےچربرآمد گی کےس مےں ملزم ارشد اور عبدالرحمان کے خلاف سماعت 7مارچ،تھانہ صدر اٹک کے ٹارگٹ کلنگ کےس مےں ملزم شمس الرحمان کے خلاف 2مارچ اور تھانہ جلالپورکے مقدمہ مےںملزمہ نسےم بےگم وغےرہ کے خلاف سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی گئی جبکہ خصوصی عدالت کے جج آصف مجےد اعوان نے مبےنہ دہشت گردی ، دھماکہ خےز مواد برآمدگی اور اغوا برآئے تاوان سمےت دےگر مقدمہ مےں ملوث 3ملزمان کو جسمانی رےمانڈ پر پولےس کی تحوےل مےں دے دےا ہے،گزشتہ روز عدالت نے مبےنہ دہشت گردی اور دھماکہ خےز مواد برآمد ہونے پر درج مقدمہ مےں ملوث ملزم ستار خان ولد جان محمد سکنہ مہمند اےجنسی کو 10ےوم جسمانی رےمانڈ،ملزم تنوےر خان کو 6ےوم جسمانی رےمانڈاور تھانہ کہوٹہ مےں درج اغوا برائے تاوان مےں ملوث ملزم ثقلےن کو 7ےوم جسمانی رےمانڈ پر پولےس کی تحوےل مےں دے دےا ہے۔