صدرتاموٹروے چوک میٹرو بس سروس، عوام کو جدید ترین سفری سہولیات میسر آئےنگی

22 فروری 2017

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)پی پی9 کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار نے صدرتاموٹروے چوک میٹرو بسسروس کا حکومت پنجاب سے منصوبہ منظورکراکر کینٹ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ،منصوبے سے کینٹ کے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کیساتھ ساتھ عوام کو جدید ترین سفری سہولیات میسر آئےنگی ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم این اے ملک ابرار کو میٹروبس منصوبہ منظور کرانے کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ اس وقت ایم این اے ملک ابرارواحد سیاست ستدان ہیں جنہوں نے کینٹ کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا انہوں نے کینٹ کےلئے میٹرومنصوبے کی منظوری دینے پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا بھی شکریہ اداکی ،انہوں نے کہا انشاءاللہ آئیندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کرنے کیوجہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔