چارڈاکو گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے ، طلائی زےورات ، چھ موبائل فون اور پستول لوٹ کر فرار

22 فروری 2017

راولپنڈی۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کولیاقت علی نے بتاےا کہ چار مسلح ڈاکو مےرے گھر مےں داخل ہوئے اور مجھے اور اہل خانہ کو ےرغمال بنا کر ساڑھے چھ لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زےورات ، چھ موبائل فوناور پستول9mm چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ ائر پورٹ کو وقاص احمد نے بتاےا کہ تین موٹر سائیکل مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر مجھ سے 29 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زےور اور موبائل فون چھےن کر لے گئے تھانہ نیو ٹاﺅن کو کامران علی نے بتاےا کہ مےری کرولا کار نمبر LTEX - 619 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو عابد حسین نے بتاےا کہ مےری گاڑی نمبرLZN - 3709 چوری ہوگئی تھانہ نیوٹاﺅن کو اکمل خان نے بتاےا کہ مےری کرولاGLI کار نمبرYJ - 428 چوری ہوگئی تھانہ پیر ودھائی کو انتظار نسیم نے بتاےا کہ مدعی کا موٹر سائیکل نمبرRIZ - 1023 چوری ہوگےا تھانہ مورگاہ کو ندیم اکرم نے بتاےا کہ مےری کرولاکارنمبرPK - 999 چوری ہوگئیتھانہ رمنا کو اسامہ حامد نے بتاےا کہ سےکٹر جی الےون فور مےں مےرے گھر سے نقدی اور طلائی زےورات چوری ہوگئے تھانہ آبپارہ کو ساجد سلےم نے بتاےا کہ کھڈا مارکےٹ مےں مدعی کے گھر سے لےپ ٹاپ اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کورال کوقےصر زمان نے بتاےا کہ غوری گارڈن مےں محمد اجمل مجھ سے پک اپ نمبرRIS - 359 مانگ کر لے گےا اب واپس نہےں دے رہا۔