کور ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، مردم شماری انتظامات کا جائزہ

22 فروری 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چھٹی مردم شماری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ سرفراز نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مردم شماری سے متعلق انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان میں مردم شماری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے کہا متعلقہ اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ ملتان کور انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدمات سرانجام دے گی۔