رواں سال شہر اور کینٹ میں لو پریشر کی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے،ملک ابرار
راولپنڈی(نےوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اورمیونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے میئر سردار نسیم نے گزشتہ روز پی ایچ اے آفس میں جی ایم سوئی گیس راجہ ظہور و دیگر افسران سے شہر اور کینٹ کے علاقوں میں گےس کے لو پریشر اور نئی پائپ لائنوں کی تنصیب سے متعلق میٹنگ کی اس موقع پر ایگزیکٹوانجینئر سمیع پراچہ،سینئر انجینئر سید محمد رضا،مینٹی ننس انجینئر سرمد افتخار اور ریکارڈ آفیسر چوہدری ناصر بھی موجود تھے۔جی ایم سوئی گیس راجہ ظہور نے منتخب عوامی نمائندوں کو بتایا کہ حلقہ این اے 54 کے مختلف علاقوں سٹریٹ نمبر 62 علامہ اقبال کالونی،مغل سٹریٹ وارڈ نمبر4 ،سٹریٹ نمبر 2 ڈھوک سیداں،ڈھوک شیرا،غوری سٹریٹ،فرینڈز کالونی،محلہ عید گاہ لکھن،چکری روڈ،بسمہ اللہ پراپرٹی،ملت آباد،مشتاق نیازی سٹریٹ،قادری مسجد ملتا آباد،ہاﺅس نمبر596 / C التمش روڈ ڈھیری حسن آباد،عبدالقیوم نیوءہارلے سٹریٹ ٹاہلی موہری،محمد صادق اعوان،بہار کالونی اور حافظ نذیر مغل آباد کے علاقوں کی گلیوں میں چھوٹی چھوٹی پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بقایا کام بھی چند ہفتوں میں مکمل ہوجائیگا،اسی طرح جی ایم سوئی گیس نے بتایا کہ محلہ موہن پورہ کا سروے مکمل ہوچکا ہے پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل کی جائیں گی اور جس جگہ فالٹ ہیں انہیں دور کرکے لو پریشر کا خاتمہ کیا جائیگا،انہوں نے مزید بتایا کہ آئی جے پرنسپل روڈ سے لیکر وارث خان تک آٹھ انچ قطرکی نئی پائپ لائن ڈالی جائیگی جس سے شہر اور کینٹ میں لو پریشر کا خاتمہ ہوجائیگا،آخر میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور میئر سردار نسیم نے جی ایم سوئی گیس ان کے عملے اور ٹیموں کی تعریف کی جو دن رات کام کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال شہر اور کینٹ میں لو پریشر کی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے۔