عوامی تحریک کے زیراہتمام آج قومی کانفرنس ہوگی

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے زیر اہتمام آج 22 فروری کو انصاف کی فراہمی، دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے میں اداروں کا کردار کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقد ہو گی۔ قومی کانفرنس کی صدارت عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما اور منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین کرینگے۔ کانفرنس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شریک ہونگی۔