میئر کے ہاتھ میں کچھ نہیں، دوماہ سے دفتر بھی نہیں گئے: شیخ راشد شفیق

22 فروری 2017

راولپنڈی (موبائل فورم رپورٹ) سابق ناظم راول ٹاو¿ن اور یوسی 40کے چیئرمین شیخ راشد شفیق نے بھابڑا بازار میں نوائے وقت موبائل فورم میں کہا کہ میئر سردار محمد نسیم کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے تو دفتر میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل تو سنیں۔ وہ دوماہ سے دفتر میں نہیں گئے۔ اختیارات کا رونا رویا جاتا ہے مرکز اور پنجاب میں حکومت کے باوجود شہر میں گیس کا بحران، تجاوزات، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل ہیں دوماہ ہوگئے اجلاس نہیں بلایا گیا یہ ملکی تاریخ کا کمزور ترین بلدیاتی نظام ہے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے پاس کوئی اختیار نہیں کمشنر پورے نظام پر بیٹھا ہوا ہے۔ یوسی کے سیکرٹریوں کو تنخواہیں تک ادا نہیں ہوسکتیں مسائل جوں کے توں ہیں، عوام سخت نالاں ہیں۔ یوسی چیئرمین چپ کا روزہ توڑیں، عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں اگر وہ اسی طرح خاموش رہے تو بلدیاتی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا