ہماری سیاست کا محور عوام ہیں‘ بعض عناصر افراتفری کی سیاست کرتے ہیں‘ حنیف عباسی

22 فروری 2017

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور ہمیشہ ان کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل کو استعمال کیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ویژن کا اعتراف دنیا بھر کے ممالک کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کو اربوں روپے کے فنڈز دیئے جن سے تاریخ ساز پراجیکٹس مکمل کئے گئے۔ وہ گزشتہ روز یہاں دارالافتا گوالمنڈی میں مفتی محمد قاسم کی دعوت پر آمد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شوکت بٹ‘ راجہ اسماعیل سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں افراتفری کی سیاست چاہتے ہیں وہ محض نواز شریف کی دشمنی کے پیش نظر ملکی سالمیت کو دا¶ پر لگائے ہوئے ہیں۔ لیکن عوام اب ان کو سمجھ چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ان کا ایسا احتساب کریں گے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ گوالمنڈی میں مزید 4 کروڑ روپے مختلف پراجیکٹس کیلئے مختص کئے گئے ہیں جو مقامی مسلم لیگی بورڈ کی سفارشات کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے علاوہ سیکورٹی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں لیتے ہیں۔ گوالمنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جو انجمن تاجران وہ تاجروں اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سیکورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ کریں اور سیکورٹی کیمرے نصب کرائیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد یوسف مرزا کی اور سب انسپکٹر تہذیب شاہ کیلئے عوام علقاہ کے خراج تحسین پر مسرت کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو مزید بہتر انداز میں حل کریں گے۔ بعدازاں انہوں نے جمعیت القریش سٹریٹ میں فوت ہونے والے دو شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...