میرے نام سے 2 جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلائے جا رہے ہیں، چیئرمین سینٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کو خط

22 فروری 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط میں کہا ہے کہ میرے نام سے 2 جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلائے جا رہے ہیں۔ ایک اکاؤنٹ سینیٹر رضا ربانی اور دوسرا رضا ربانی کے نام سے استعمال ہو رہا ہے۔ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔