ہائیکورٹ: وکلا سمیت ہر سائل کی چیکنگ لازمی قرار

22 فروری 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت عالیہ کی عمارت میں عدالتی ملازمین کے کوارٹرز اور تمام دکانیں خالی کرانے کیلئے نوٹسز بھجوا دئیے گئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں فوٹو کاپی، جوس کارنر سمیت تمام دکانیں بھی خالی کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق کوارٹرز خالی کروانے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ کوارٹروں میں رہائش پذیر ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ 26 فروری تک کوارٹرز خالی کردیں۔ ہائیکورٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات کے لیے 200سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے اضافی داخلی راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں جبکہ وکلاء سمیت ہر سائل کی چیکنگ کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔