پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ بڑے حادثہ سے بال بال بچا
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ میڈیا کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن جانے کے لیے پی آئی اے کی پروازنے اڑان بھری اس دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا خوش قسمتی سے طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے میں 220 مسافر سوار تھے پی آئی اے کی پرواز پی کے757 کو واپس اتار لیاگیا۔ معائنہ کے بعد پرواز چار گھنٹے تاخیر سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔